بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بجٹ 2025-26، ایک اور موٹروے بنانے کیلئے 115 ارب روپے مختص کر دیئے گئے

datetime 10  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے سالانہ ترقیاتی منصوبہ جاری کر دیا ہے، جس میں معاشی ترقی اور مہنگائی کے اہداف طے کر دیے گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق آئندہ سال جی ڈی پی کی شرح نمو 4.2 فیصد جبکہ مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ترقیاتی اخراجات کے لیے مجموعی طور پر 4 ہزار 224 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ’’اُڑان پاکستان‘‘ پروگرام کے تحت برآمدات پر مبنی معیشت کو ترجیح دی جائے گی تاکہ اقتصادی ترقی میں استحکام لایا جا سکے۔فائیو ایز (5Es) نامی پانچ سالہ ترقیاتی فریم ورک بھی اس پلان کا حصہ ہے، جس میں برآمدات، ڈیجیٹل پاکستان (ای پاکستان)، ماحولیات، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو شامل کیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.5 فیصد، صنعتی پیداوار کا ہدف 4.3 فیصد اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو 4 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ سرمایہ کاری کا مجموعی ہدف جی ڈی پی کے 14.7 فیصد اور قومی بچت کا ہدف 14.3 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے متعدد بڑے منصوبے بھی بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔ سکھر تا حیدرآباد موٹر وے (ایم-6) کے لیے 15 ارب روپے جبکہ این-25 کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 100 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں سندھ کے متاثرہ اسکولوں کی تعمیر نو کے لیے 41 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔ اسی طرح کراچی اور اسلام آباد میں جدید آئی ٹی پارکس کے قیام کے لیے 11 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کراچی میں پانی کی فراہمی سے متعلق منصوبے پر 13 ارب روپے خرچ ہوں گے۔اس کے علاوہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے 4.4 ارب روپے اور ملکی ریونیو میں اضافے کے لیے تین ارب روپے کے منصوبے بھی بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…