بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سولر پینلز لگوانے والے ہوشیار ہوجائیں ! نئی پالیسی لاگوکردی گئی

datetime 5  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سولر پینلز کی تنصیب کے حوالے سے نئی پالیسی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت اب مخصوص قواعد و ضوابط کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز میں واضح کیا گیا ہے کہ سولر سسٹمز صرف وہی افراد یا کمپنیاں نصب کریں گی جو متبادل توانائی کے ترقیاتی بورڈ سے باقاعدہ طور پر منظور شدہ ہوں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے، عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ اسکولوں، اسپتالوں، دفاتر اور دیگر حساس سرکاری عمارتوں پر پہلے سے لگے سولر پینلز کا فوری معائنہ کروایا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے یا نقصان کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ سولر پینلز کے ناقص یا غیر معیاری تنصیب کی صورت میں شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اسی لیے ماہرین کی خدمات لینا ناگزیر ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ حفاظتی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر موجودہ تنصیبات کا جائزہ لیں اور جہاں ضرورت ہو، اصلاحی اقدامات اٹھائیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی پی ڈی ایم اے پنجاب نے سولر پینلز کی تنصیب سے متعلق پالیسی سازی کا عمل شروع کیا تھا، جس کا مقصد محفوظ، مستند اور معیاری تنصیب کو یقینی بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…