بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت کا نیٹ میٹرنگ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ

datetime 5  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ سے متعلق پالیسی میں کسی بھی قسم کی ترمیم یا تبدیلی اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سولر انڈسٹری سے وابستہ نمائندگان، مختلف صوبوں کے حکومتی اہلکار اور دیگر متعلقہ ادارے شریک ہوئے۔

اجلاس میں تمام شرکاء کی جانب سے دی گئی تجاویز کا بغور جائزہ لیا گیا۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے واضح کیا کہ کسی بھی ترمیم کا مقصد کاروباری طبقے کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ صارفین کے مفادات اور قومی گرڈ کے تحفظ کو مدنظر رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کا دائرہ کار اب بہت وسیع ہو چکا ہے اور اس کا بجلی کے قومی نظام پر نمایاں اثر پڑ رہا ہے، جس کے لیے بروقت اقدامات ضروری ہو چکے ہیں۔

اویس لغاری نے یہ بھی بتایا کہ ماضی میں، خاص طور پر 2017-18 میں، وہ خود اس نظام کے آغاز میں پیش پیش تھے۔ تاہم، اب چونکہ صورتحال تبدیل ہو چکی ہے، اس لیے پالیسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیر توانائی نے مزید کہا کہ حکومت نے ایسے کئی مہنگے اور غیر ضروری بجلی منصوبے منسوخ کر دیے ہیں جن سے نظام پر غیر ضروری دباؤ پڑ رہا تھا، اور اب کوشش ہے کہ توانائی کا نظام پائیدار اور مستحکم بنیادوں پر استوار ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…