بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مراکش کے بادشاہ نے عیدالاضحیٰ پر عوام سے قربانی نہ کرنے کی اپیل کر دی

datetime 3  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک )مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سال قربانی نہ کریں۔ یہ پیغام وزیر اوقاف و اسلامی امور احمد التوفیق کے ذریعے سرکاری میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔

بادشاہ نے کہا ہے کہ ملک شدید معاشی بحران اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مویشیوں کی تعداد میں کمی کا سامنا کر رہا ہے، جس سے مویشیوں کی افزائش نسل بھی متاثر ہو رہی ہے۔ موجودہ مشکل حالات میں قربانی کے جانور خریدنا تنخواہ دار اور متوسط طبقے کے لیے بہت بوجھ بن سکتا ہے، اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس سال قربانی کی سنت ادا نہ کریں ۔

بادشاہ نے یہ بھی واضح کیا کہ قربانی سنت مؤکدہ ہے، مگر دین میں موجودہ حالات میں رعایت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اپنی طرف سے دو بھیڑیں قربان کرنے کا اعلان بھی کیا تاکہ قربانی کی روح برقرار رہے۔

بادشاہ کی اس اپیل کے بعد ملک بھر کی مویشی منڈیاں خالی ہو گئیں اور سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں جن میں مبینہ سرکاری اہلکار گھروں سے بھیڑیں ضبط کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جس سے عوام میں تشویش اور ناراضگی پیدا ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ مراکش کو پچھلے سات سال سے خشک سالی کا سامنا ہے، جو اس فیصلے کی اہم وجہ بنی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…