اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

فرانس میں ہزاروں گاڑیاں برف میں پھنس گئیں

datetime 28  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس۔۔۔۔فرانس کے ایلپس پہاڑی سلسلے میں شدید برف باری کے سبب تقریباً 15 ہزار گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں، اور بہت سے ڈرائیوروں کو رات اپنی گاڑیوں میں ہی گزارنا پڑی۔ایک شخص اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کی کار پھسل کر کھائی میں جا گری۔دوسرے ہزاروں افراد نے ہنگامی پناہ گاہوں، سکولوں اور کمیونٹی سنٹروں میں رات گزاری۔مقامی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی گاڑی کے پہیوں پر برف کی زنجیریں نہ ہوئیں تو اسے سکی ریزورٹ کے راستے ہی سے لوٹا دیا جائے گا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق چھٹی منانے کے لیے سکی ریزورٹ جانے اور آنے کے راستے میں ٹریفک رک گیا ہے۔فرانس نے نارنجی سطح کے سخت موسم کی پیش گوئی جاری کی تھی۔ اس کے باوجود مقامی حکام موٹروں سے آنے والے تمام سیاحوں کو رات قیام کروانے میں ناکام رہے۔موسم کی خرابی کے لیے نارنجی سطح کی وارننگ اس وقت جاری کی جاتی ہے جب متاثرہ علاقے کے لوگوں کو خطرات کے پیش نظر تیار رہنے کے لیے کہا جاتا ہے۔ یہ سرخ وارننگ سے قدرے کم سخت وارننگ ہے۔رات میں تقریباً 20 انچ برف پڑی ہے۔حکومت نے ڈرائیوروں کو ’انتہائی احتیاط برتنے‘ کی ہدایات جاری کی ہے اور اس کے ساتھ سفر سے جہاں تک ممکن ہو، گریز کرنے کو کہا ہے۔فرانسیسی اخبار لا موند کے مطابق برف کے متعلق واقعات میں پورے فرانس میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔شٹٹگارٹ میں برفباری کے سبب 25 کلومیٹر لمبا جیم ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق برفباری کا موسم فرانسیسی ایلپس میں اتوار کو بھی جاری رہے گا جبکہ اس کے بعد کا ہفتہ منجمد کرنے والا ہوگا۔ فرانسیسی محکمہ موسمیات کے ادارے کے مطابق پیرس کو تقریباً ایک سال بعد کہر اور پا لے والے سرد موسم کا سامنا ہوگا۔سنیچر کو سیووئے کے علاقے میں مقامی جم اور کمیونیٹی ہال کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے کے لیے کھول دیا گیا ہے۔برفباری اتنی اچانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے گلاب اس کی زد میں آ گیا۔ایک ویب سائٹ کے مطابق چیمبری نمائش کے مرکز میں پناہ حاصل کرنے کے لیے موٹرسوار بڑی تعداد میں آئے تھے۔برطانوی ڈرائیور گیون رگبی نے بی بی سی کو بتایا کہ وال دا ایسرے سے بورگ سینٹ مورس جانے کے لیے انھیں 11 گھنٹے لگے جبکہ عام حالات میں یہ سفر نصف گھنٹے میں طے کیا جاتا ہے۔

ہالینڈ میں بھی برفباری کے سبب میدان پر سفید چادر بچھی نظر آتی ہے
رگبی کے مطابق رات میں تقریباً نصف میٹر برفباری ہوئی۔ دوسری جبکہ تیز ہواؤں کی وجہ سے کیلے کی بندرگاہ کو بند کر دیا گیا۔
جرمنی میں بھی برف باری سے سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔ شٹٹگارٹ میں برفباری کے سبب 25 کلومیٹر لمبا ٹریفک جیم ہو گیا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…