ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

نیب نے عوام کو جعل سازوں کے فراڈ کے طریقوں سے آگاہ کر دیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ جعل ساز نت نئے طریقوں سے عوام سے محنت کی کمائی لوٹ رہے ہیں۔نیب کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ اسکیموں کی فائلوں کی خرید و فروخت نہ کریں، اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہونے کے جعلی پیغامات پر جواب یا تفصیلات نہ دیں۔

قومی احتساب بیورو نے کہا کہ سرمایہ کاری کے بدلے میں غیر حقیقی انعام کا وعدہ بھی فراڈ کی قسم ہے، کرپٹو کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ کے فراڈ سے بھی محتاط رہا جائے۔نیب نے کہا کہ عوام غیر قانونی ڈپازٹ اور پرائیویٹ لون ایپس پر بھی اعتبار نہ کریں، ملٹی لیول مارکیٹنگ، پونزی اسکیمیں اور آن لائن لاٹری جیسے فراڈ اور اسکیم سے محفوظ رہیں۔بائزپ فنڈز کے جعلی پیغامات اور فارن کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ سے محتاط رہیں، آن لائن ملازمت، ویزا فراڈ اور جعلی انشورنس کوریج کی پیشکش سے محتاط رہیں۔نیب نے کہا کہ مالی فراڈ اور دھوکا دہی سے بچیں، عوام اپنی ذاتی یا بینک اکاؤنٹ کی معلومات مت دیں، سرمایہ کاری کی شرائط وضوابط اچھی طرح پڑھ اور سمجھ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…