بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نیکٹا کو فوری طور پر فعال کیا جائے،وزیراعظم کی ہدائت

datetime 27  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ہفتے کو وزیراعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں نیکٹا کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اس کا انتظامی اجلاس بدھ کو طلب کرلیا گیا ہے۔وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نیکٹا کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔انسدادِ دہشت گردی کمیٹی اس وقت تک فعال نہیں ہو سکتی جب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس اداروں کے مابین کوآرڈینیشن نہ ہو۔ اداروں کے مابین مضبوط روابط کی روشنی میں ہی ملک کے مختلف حصوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ نیکٹا ایک خود مختارادارہ ہے جو براہ راست وزیراعظم کو جوابدہ ہے۔ اگرچہ اس کے نئے سربراہ حامد علی خان رواں برس نومبر میں حلف اٹھا چکے ہیں، لیکن نیکٹا کو ابھی مکمل طور پر فعال کیا جا نا باقی ہے۔نیکٹا، قومی ایکش پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جس کی نگرانی وزیراعظم کی زیر نگرانی ایک خصوصی کمیٹی کرے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انسدادِ دہشت گری کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے گئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی وخارجہ امور سرتاج عزیز شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…