سرگودہا(این این آئی)دوستوں نے کسی رنجش پر 32 سالہ نوجوان دوست کو نہر میں ڈبو کر قتل کر دیا جس کی نعش پولیس نے برآمد کر کے دو قاتل دوستوں کو گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔
زرائع کے مطابق ٹوبہ کے علاقہ اروتی کے چک 762 گ ب میں 32 سالہ نوجوان محمد امین کو اس کے دوستوں نے کسی رنجش پر نہر میں ڈبو کر قتل کر دیا اور فرار ہو گے جس میں مقتول نوجوان کی نعش چک 697 گ ب جنگل کے قریب نہر میں پڑی ہونے کی اطلاع پر پولیس تھانہ اروتی نے مقتول کی نعش کو نہر سے برآمد کر کے پوسٹمارٹم ہسپتال کر دیا اورڈی پی او عبادت نثار کے حکم پر اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرتے ہوئے دوست کو نہر میں ڈبو کر قتل کرنے والے 2 قاتل دوستوں غلام شبیر اور رب نواز کو گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔