مانسہرہ (این این آئی)مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے آتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور ان میں خوف و ہراس پھیل گیا اسی طرح ایبٹ آباد، سوات، لوئر دیر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش خطہ تھا۔واضح رہے کہ 15 جولائی کو بلوچستان کے ضلع ڑوب اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ زلزلے کا مرکز ڑوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا۔