اسلام آباد(آن لائن)انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے مودی سرکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کچھ ہمت ہے تو پاکستان پر حملہ کرے، شیو سینا اس کی حمایت کرے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مودی سرکار کی آشیر باد سے بھارتی انتہا پسند ہندووں میں بڑھتا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔