اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پارٹی کی کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے نہ میں کسی گروپ کا حصہ ہوں نہ ہوں گا، مخصوص لوگ بانی چیئرمین سے ملنے جاتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیتے۔
جنید اکبر نے کہا کہ ان لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں، ہمیں صرف یہی بتایا جاتا ہے کہ موجودہ پارٹی پالیسی بانی چیئرمین کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہی ہے سارے فیصلوں کے بینفشری یہی لوگ اور ان کے خاندان اور دوست ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فیصلوں میں میرا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ بانی چیئرمین تک میری رسائی ہے، اس لیے میں کور کمیٹی سے استعفی دیتا ہوں۔