اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

فرانس میں نازی جھنڈا لہرانے پر عوام میں خوف و ہراس

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس کے شہر نیس میں ایک فلم کے عملے کی جانب سے سرکاری عمارت پر بہت بڑا نازی جھنڈا آویزاں کرنے کے بعد فرانسیسی حکام لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز مختصر وقت کے لیے جھنڈے کو پیلس دی لا پریفیکچر کی عمارت پر لگایا گیا تو ا±س نے لوگوں میں ہلچل پیدا کر دی۔اسے منگل کے روز مصنف جوزف جوفو کی یاداشتوں سے ماخوذ آبیگ آف ماربلز نامی فلم کی عکس بندی کے دوران بھی آویزاں کیا گیا تھا۔نازی فوج نے موت کے کیمپوں کے لیے یہودیوں کی پکڑ دھکڑ کے دروان رابطہ کاری کے لیے ایکسیلسیئر ہوٹل کو استعمال کیا تھا۔فلم کے عملے کو دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی قبضے میں موجود ہوٹل ایکسیلسیئر دکھانے کے لیے شہر کے پیلس ڈی لا پریفیکچر کو استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔فرانسیسی اخبار کے مطابق فلم کی آزمائشی شوٹنگ کے دوران نازیوں کے نشان سواسٹیکا سے سجے س±رخ جھنڈے نے دیکھنے والوں کو حیران و پریشان کردیا۔اینلڈریو گینٹری نامی ایک شخص نے اس منظر کی تصاویر ایک مقامی اخبار کو بھیجیں اور بتایا کہ جھنڈے کو لگاتے ہی کس طرح مجمعے نے چیخنا چلانا شروع کردیا تھا۔ایک فرانسیسی امریکی نے بتایا کہ عمارت کی چھت پر دو آدمیوں کو دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد اچانک چلاتے ہوئے وہ نازی پرچم کو لپیٹ رہے ہیں۔بہت سے مقامی لوگ نازی جھنڈا لگانے پر سخت ناراض تھے جبکہ کچھ سیاحوں نے جھنڈے کے ساتھ سیلفیاں لینا شروع کردیں۔اس شورشرابے کے بعد پریفیکچر کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا جس کے مطابق اس آپریشن سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے شہر کی یہودی آبادی سے رابطہ کرکے وضاحت دینے سمیت ہرممکن کوشش کی گئی تھی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…