منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

کبھی ہدایتکاری نہیں کروں گا،اداکاراکشے کمار

datetime 29  ستمبر‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک)بولی وڈ کھلاڑی اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ کبھی کسی فلم کی ہدایتکاری نہیں کریں گے۔اکشے کمار بولی وڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں جس کے ساتھ ساتھ کافی فلمیں بھی انکی پروڈکشن کمپنی پروڈیوس کر چکی ہے۔انڈین اخبار کے مطابق اپنی آنے والی فلم سنگھ از بلنگ کے پروموشن ایونٹ کے دوران اکشے کمار کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہندی سنیما میں اپنے 25 سال مکمل کر لیے ہیں جس کی وجہ لوگوں کو ان کا کام پسند آنا ہے۔اکشے کا مزید کہنا تھا کہ وہ مختلف قسم کے کرداروں میں نظر آنا چاہتے ہیں جس کے ساتھ ساتھ وہ فلم کی پروڈکشن کا کام بھی جاری رکھیں گے تاہم فلموں کی ہدایتکاری کبھی نہیں کریں گے۔اکشے کمار کی فلم سنگھ از بلنگ میں ان کے ہمراہ بولی وڈ اداکارہ لارا دتا اور ہولی وڈ اداکارہ ایمی جیکسن اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔ایمی جیکسن کی اپنی فلم میں شمولیت کے حوالے سے اکشے کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ بولی وڈ میں ہنر کی کمی ہے۔بولی وڈ اداکارائیں رومانوی سے لے کر ایکشن اور ہر طرح کے کردار کو نبھا سکتی ہیں البتہ اس فلم میں ایک ایسی اداکارہ کی ضرورت تھی جو ہندی زبان نہ بول سکے اور ایمی اس کردار کے لیے بہترین ہیں۔فلم سنگھ از بلنگ اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…