اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

راولپنڈی،ڈاکوؤں کا راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کے بعد تشدد

datetime 28  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے راہ چلتی خاتون کو دبوچ کر تشدد کا نشانہ بنایا، ہراساں کیا اور پرس چھین لیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد تھانہ وارث خانہ کی پولیس موقع پر پہنچی۔سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لے کر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) راول سے رپورٹ طلب کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

تھانہ وارث کے علاقے محلہ حکم داد میں برقعہ پوش خاتون اپنے گھر سے والدہ کے گھر جا رہی تھی کہ گلی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون کو اکیلے پاکر گھیر لیا۔ڈاکوؤں نے خاتون کو پہلے دبوچا پھر اس کے پرس سے طلائی زیورات، موبائل فون اور نقدی نکال لی، خاتون کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہراساں کیا اور ٹھڈے مار کر نیچے گرا دیا۔ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کے ساتھ ڈاکوؤں کی دست درازی اور ڈکیتی کے مناظر واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔

تھانہ وارث خان پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ سی پی او راولپنڈی نے خاتون سے ڈکیتی کی واردات کے واقعے کا نوٹس لے کر ایس پی راول سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت بھی کر دی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…