منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

بپاشا باسو نے بھی ٹی وی اسکرین پر نظر آنے کی تیار کرلی ہے

datetime 24  ستمبر‬‮  2015 |
Bipasha Basu

اسلام آباد(نیوزڈیسک )بالی ووڈ اداکار انیل کپور کے بعد اداکارہ بپاشا باسو نے بھی ٹی وی اسکرین پر نظر آنے کی تیار کرلی ہے۔وہ روہن سپی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی 12 حصوں پر مشتمل سیریز ”دی کلائنٹ “میں کام کریں گی۔ ”دی کلائنٹ “ ہالی ووڈ کی ڈرامہ سیریز ”اسکینڈل“ کے طرز پر بنائی جارہی ہے اور اس میں باپشا باسو کا کردار ہالی ووڈ کی سیریز میں کیری واشنگٹن کے نبھائے جانے والے کردار اولیوا پوپ جیسا ہے۔ بتایا گیاہے کہ وہ اس منی سیریز میں یہ انتہائی زہین ،جرات مند خاتون کے بہروپ میں سامنے آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بپاشا باسوڈرامہ سیریز ”دی کلائنٹ“ میں سیاست ،کے ساتھ ساتھ معاشرے میں موجود برائیوں کوبھی بے نقاب کریں گی اور وہ اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ ایسا کردار نبھانے جارہی ہیں۔ ایروز انٹرنیشنل کے تحت بنائی جانیوالی اس ڈرامہ سیریز کی پہلی قسط کی شوٹنگ اکتوبر میں شروع کی جائے گی اور اسے اگلے برس ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔اس سلسلہ میں 2001 میں فلم اجنبی سے بالی ووڈ میںقدم رکھنے والی بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کئی فلموں میں کام کرکے اپنی پہچان بناچکی ہوں اس دوران مجھے کئی نشیب و فراز کا سامنا کرنا پڑا اس کے باوجود خود کو ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر منوانے کے طور پر کامیاب رہی ہوں ٹی وی کام کرنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے سے پہلے انیل کپور بھی ایک بھارتی چینل کے لیے اپنا شو کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں جب کہ کئی ایک اداکارائیں ٹی وی رائلٹی شوز میں بطور ججز کام کررہی ہیں اس لیے میرے چھوٹی اسکرین پر قدم رکھنے پر حیرانی کی کوئی بات نہیں ہونی چاہیے۔بپاشا کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا ہر شہری فلم دیکھنے کے لیے سینما نہیں آتا مگر ٹی وی تقریباً ہر گھر میں موجود ہے اس لیے میرے نزدیک فلم کی نسبت ٹی وی پر خود کو منوانا زیادہ مشکل ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…