لاہور ( این این آئی) محکمہ موسمیات نے سات اگست تک مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7اگست تک مون سون بارشیں ہوں گی جس کے باعث سیالکوٹ نارووال اورراولپنڈی کے نالوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریائوں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے، دریائے راوی میں سدھنائی جب کہ ستلج میں سلیمانکی اور اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔دوسری جانب کراچی میں صبح اور رات میں بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابرآلود اورمرطوب رہے گا، شہرکا موجودہ درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہرکا موجودہ درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔