منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت، عیدالاضحی کیلئے بکرا لانے پر پولیس بلا لی گئی

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں عیدالاضحی کے لیے بکرا گھر لانے پر ہاسنگ سوسائٹی کے مکینوں نے شور شرابا شروع کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہری بکرا گھر لایا تو ہاسنگ سوسائٹی کے مکینوں نے اعتراض کرتے ہوئے پولیس کو بلا لیا۔

رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے رہائشیوں کے ساتھ بات چیت کر کے معاملات حل کرانے کی کوشش کی۔بھارتی پولیس اہلکار کے مطابق شہری ہر سال عید الاضحی کے لیے بکرا لانے سے قبل پولیس کو اطلاع دیتا ہے کیونکہ اس کے پاس جانور کو رکھنے کے لیے کوئی اور جگہ نہیں۔بھارتی پولیس اہلکار نے واضح کیا کہ شہری اگلے دن بکرے کو گھر سے لے جاتا ہے اور وہ اسے گھر پر ذبح نہیں کرتا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہری سے کہا گیا کہ وہ پولیس کی موجودگی میں جانور کو اپنے گھر سے باہر لے جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…