جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی ثقافت دیکھنے کا خواہش مند غیر ملکی جوڑا اپنی بس میں پاکستان پہنچ گیا

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کروشیا اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا جوڑا اپنی بس میں سیر کرنے پاکستان پہنچ گیا، پیٹر اور علینا میکارتھی پاکستان کی ثقافت دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔آسٹریلیا کے پیٹر اور کروشیا کی علینہ میکارتھی پاکستان پہنچ گئے

سفر کیلئے خصوصی بس تیار کروا رکھی ہے جس میں کچن اور بیڈ روم کے علاوہ جم بھی موجود ہے، دوبلیاں بھی ان کی شریک سفرہیں، دونوں نے اپنے سفر کی ابتدا دبئی سے کی تھی۔پاکستان پہنچنے پر پیٹرمیکارتھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کلچر بہت خوبصورت ہے اور ہم نے سفر کیلئے اس بس کو خاص تیار کیا ہے اس سے قبل ایران،ترکی، جارجیا اور آرمینیا گھومنے کے بعد پاکستان پہنچے۔سیرو سیاحت کے شوقین جوڑے کی رہائش گاہ ان کی بس ہی ہے، اس میں رہتے ہیں اور جی بھر کے سیروسیاحت بھی کرتے ہیں، علینہ میکارتھی کو پاکستانی کھانے خاص طور پر بریانی اور کڑھائی بہت پسندہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے بہت پیارملا ہے، پاکستان کا کلچر بہت منفردہے اور یہاں کے کھانے مجھے بہت پسند ہیں جن میں کڑی، بریانی، سموسے اور کڑاہی بہت مزیدار ہیں۔پیٹر اور علینہ میکارتھی پاکستان میں دو ماہ تک قیام کرنا چاہتے ہیں، اس دوران وہ ساحل سمندر اور بلند بالا پہاڑوں کے نظارے کرنے کے ساتھ پاکستان کی ثقافت کے سبھی رنگ دیکھناچاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…