جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل کب کھیلا جائے گا ، تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ وارم اپ میچز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی درخواست منظور کرلی۔گزشتہ روز بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ 2023 کیلئے باضابطہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا

شیڈول کے مطابق سال کے آخر میں منعقدکیے جانے والا کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ 46 دنوں پر مشتمل ہوگا جس کیلئے بھارت کے 10 مقامات کو منتخب کیا گیا ہے۔ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ فائنل 19 نومبرکو کھیلا جائیگا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا، پاکستان پہلا میچ 6 اکتوبرکو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا، 15اکتوبر کو پاکستان بھارت کا مقابلہ احمد آباد میں ہوگا۔بڑے ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ میچز 29 ستمبر سے شروع ہوکر 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے، وارم میچز بھارت کے شہر حیدرآباد ، تھیرووننتھاپورم اور گوہاٹی میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے کچھ روز قبل ورلڈکپ وارم اپ میچز میں افغانستان کے خلاف رکھا گیا مجوزہ وارم اپ میچ تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی ، ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان نے کہا کہ وارم اپ کیلئے افغانستان کے بجائے کسی غیر ایشیائی حریف سے میچ رکھ دیا جائے تاکہ پاکستان کیلئے مفید ثابت ہوسکے۔پی سی بی نے اس سلسلے میں یہ جواز پیش کیا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان سے مقابلہ کرچکی ہوگی اس لیے دوبارہ وارم اپ میچ میں بھی کھیلنا زیادہ مفید نہیں ہوگا لہذا غیر ایشیائی ٹیم سے میچ کرادیا جائے۔ پی سی بی کی درخواست کو آئی سی سی کی جانب سے منظور کرلیا گیا ہے جس کے بعد اب پاکستان ٹیم 29 ستمبر اور 3 اکتوبر کو اپنے وارم اپ میچز نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم اپنے دونوں وارم اپ میچز بھارت کے شہر حیدر آباد میں کھیلے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…