جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈاکٹر نے زبان کے آپریشن کیلئے آئے بچے کا ختنہ کردیا

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ڈاکٹرنے زبان کے آپریشن کے لئے آئے بچے کے ختنے کردیئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں 3سالہ بچے کو ہسپتال میں زبان کا آپریشن کروانے کیلئے لایا گیا لیکن ڈاکٹر نے اس کا ختنہ کردیا جس کے بعد بچے کے گھر والوں نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔

اس حوالے سے ڈپٹی چیف منسٹر نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیم کو اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ہسپتال بھیجا ہے، اگر یہ شکایت درست ثابت ہوئی تو بریلی کے چیف میڈیکل آفسر کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ قصوروار ڈاکٹر اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کریں، مذکورہ اسپتال کی رجسٹریشن کو فوری طور پر منسوخ کریں اور 24 گھنٹے کے اندر اس کی مکمل رپورٹ پیش کرکے کارروائی کی جائے۔اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بلبیر سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹرز پر مشتمل ایک پینل ہسپتال پہنچا ہے اور انہوں نے مذکورہ ڈاکٹر سمیت تمام اسٹاف کا بیان حاصل کیا ہے اس کے علاوہ بچے کی فیملی کا بھی بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضروری کارروائی کی جارہی ہے اور اسپتال کی ضرروی دستاویزات کو تحویل میں لے کر اسپتال کا لائسنس بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب واقعے کی اطلاع میڈیا پر آنے کے بعد ہندو انتہا پسند بھی میدان میں آگئے اور بچے کی ختنہ کرنے پر اسپتال کے باہر احتجاج کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…