اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پرتھوی راج فلم شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ملیالم فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار پرتھوی راج سوکمارن فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار اپنی فلم ولایت بدھا کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئے، وہ فی الحال اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن کی جلد ہی سرجری متوقع ہے۔

اداکار کی ٹانگ میں گہری چوٹ آئی ہے، اسی لیے ڈاکٹروں نے ان کی سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرتھوی راج سوکمارن سرجری کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر زخم بھرنے تک کام سے وقفہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ولایت بدھا کی شوٹنگ کوچن کے علاقے مریور میں جاری تھی، فائٹنگ سین کی عکس بندی کے دوران اداکار حادثے کا شکار ہوگئے۔اداکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ٹانگ کے زخم دیکھتے ہوئے ان کی فوری سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اداکار کو سرجری کے بعد مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں 2 تا 3 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔فی الحال اس حوالے سے اداکار یا اسپتال انتظامیہ نے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…