جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

عوام کی روزی روٹی پر ڈاکا ڈالنے والے فارن ایجنٹ اسحاق ڈار سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں‘مریم اورنگزیب برس پڑیں

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنے والے اپنے ہی کئے ہوئے آئی ایم ایف معاہدے کو بحال ہوتے دیکھ کر رو کیوں رہے ہیں؟ ،9 مئی کو ملک جلایا، فوجی ونجی املاک پر حملے کئے، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، اب معاشی مفادات پر حملے کی پھر تیاری ہے ۔

اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ آئی ایم ایف سے سمجھوتہ قریب ہونے کی خبرسنتے ہی تخریب کاروں، سازشیوں اور ملک دشمنوں کا رونا پیٹنا پھر شروع ہوگیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سخت شرائط پہ آئی ایم ایف کا معاہدہ کیا ، خود خلاف ورزی کی ، اپنا کیا ہوا معاہدہ توڑا ، پھر ملک اور معاہدے کے خلاف سازشیں بھی کیں ۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ معاہدہ ہونے پہ چیخنے والوں سے سوال یہ پوچھنا چاہیئے کہ آپ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا کیوں تھا ؟۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جو معاہدہ ہونے پہ چیخ رہے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ خود انہوں نے ہی توکیا تھا،اس معاہدے کو نہ صرف خود توڑابلکہ ملک کو ڈیفالٹ کرانے کی سازش کی تھی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نواز شریف ملکی معیشت مستحکم کر کے گئے تھے ، فارن ایجنٹ نے معیشت کی بنیادیں ہلائیں اور ملک دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف نے واحد لیڈر ہیں جن کی حکومت نے ئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر بھی ڈالا ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ’’مرجاؤں گا،آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا ‘‘ کون کہتا تھا ؟ پھر وہ آئی ایم ایف کیوں گیا ؟

وزیر اطلاعات نے کہاکہ معاشی بارودی سرنگیں بچھانے، ملک دیوالیہ کرنے اور عوام کی روٹی روزی پہ ڈاکہ ڈالنے والے فارن ایجنٹ آج اسحاق ڈار سے استعفی مانگ رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عوام کے پیٹ پر مہنگائی کے پتھر باندھنے والے بے شرم مجرم ملکی معیشت سنبھالنے والے اسحاق ڈار سے استعفی مانگ رہے ہیں۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…