مکہ مکرمہ(این این آئی)حج کے سیزن کے دوران پہلی مرتبہ سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے وزیر انجینئر صالح الجاسر نے آ گمینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی سے لیس ورچوئل گلاسز کا افتتاح کردیا۔ یہ ورچول گلاسز ٹریفک قوانین کی پاسداری کے متعلق گاڑیوں کی نگرانی کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صالح الجاسر نے اپنے فیلڈ ٹور کے دوران نظام کی تیاریوں کا معائنہ کرنے اور اتھارٹی کے کنٹرول کے عمل کی پیشرفت پر النواریہ پوائنٹ پر حجاج تفریحی مرکز میں یہ افتتاح کیا۔
اس ٹیکنالوجی کا استعمال نقل و حمل کی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک قوانین کی تعمیل کی نگرانی کے لیے کیا جارہا ہے تاکہ ضیوف الرحمن کی خدمت کی جا سکے اور ان کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔فیلڈ میں موجود اہلکار نقل و حمل کی گاڑیوں کی نگرانی کے لیے ورچوئل گلاسز پہنتا ہے اور کسی بھی ضابطے کی خلاف ورزی پر گاڑی کے ڈرائیور سے فوری طور پر پوچھتا ہے۔ نگرانی کو ویڈیو ریکارڈ بنتا ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کی مکمل نگرانی کی جاتی ہے۔ اس طرح چوکوں پر رش کم رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔