اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی ، ڈاؤ یونیورسٹی ، ورلڈ رینکنگ میں آگے

datetime 24  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جامعات کی رینکنگ کی بین الاقوامی دوڑ میں پہلی مرتبہ 201 کیٹگری کی ٹاپ پوزیشن حاصل کرتے ہوئے صوبہ سندھ کی بہترین یونیورسٹی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارے دی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ نے سال 2023 کی ایشیائی درجہ بندی میں ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو 201-250 رینج کی رینکنگ میں شامل کرلیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کی دوراندیش قیادت کے نتیجے میں ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی تیزی سے ابھرتی ہوئی جامعات میں شامل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں عالمی درجہ بندی 601-800 پوزیشن حاصل کی تھی۔ یہ پوزیشن دنیا کے 1799 اداروں کے درمیان حاصل کی گئی تھی، جبکہ 2022 کی کیو ایس ایشیا رینکنگ میں بھی ڈا یونیورسٹی خطے کے عمیق تحقیق کے اداروں میں سے ایک کے طور پر شامل ہوئی تھی۔

“دی وور” میں ریسرچ آٹ پٹ بھی ایک انڈیکیٹر (اشاریہ) کے طور پر شامل تھا۔ اس کے علاوہ پہلا اشاریہ سائیٹیشن (citation) دوسرا انڈسٹری انکم ( صنعتوں سے گرانٹ) اور آخر میں بین الاقوامی آٹ لک یعنی بین الاقوامی مفاہمتوں کی تعداد تھا۔ “دی وور” کے مطابق ڈا یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کا تناسب 76:24 ہے (یعنی 76 فیصد لڑکیاں اور 24 فیصد لڑکے ہیں) اور اوسط 6.8 طالب علم فی عملے کی تعیناتی انتہائی اطمینان بخش ہے۔ ڈا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ کی جامعات میں ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ کی ایشیائی درجہ بندی 2023 میں ٹاپ 201 اور صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا قابل فخر لمحہ ہے۔

درحقیقت ڈا یونیورسٹی نے تعلیمی میدان میں نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔ دنیا کی باوقار درجہ بندی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی 2023 میں شمولیت ہمارے طبی تعلیم کے عزم کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جانا ہے۔ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر صنم سومرو نے کہا کہ ڈا یونیورسٹی سندھ کی واحد یونیورسٹی ہے جو ایشیائی درجہ بندی 2023 کی 201-250 کیٹگری میں شامل ہوئی ہے۔ “دی وور” میں حالیہ پوزیشن وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کی دوراندیش قیادت کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔ یاد رہے کہ ڈا یونیورسٹی نے یونیورسٹی کا درجہ تو 2004 میں حاصل کیا تاہم جس طبی کالج کی بنیاد پر اسے یونیورسٹی کا درجہ ملا اس کالج کی سنگ بنیاد 10 دسمبر 1945 کو صوبہ سندھ کے گورنر سر ہیو ڈا نے رکھا تھا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…