اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

عام انتخابات میں اہم جماعت کا ن لیگ سے سیاسی اتحاد پر غور

datetime 23  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں آئندہ الیکشن کیلئے بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وسیع تر سیاسی اتحاد پر غور کیا گیا۔جمعہ کو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ،

نیشنل پارٹی کے نائب صدر اور سابق سینیٹر کبیر احمد، سیکریٹری جنرل جان بلیدی سینیٹرطاہر بزنجو بھی ملاقات میں موجود تھے ،سینیٹر اکرم، ایوب ملک اور نیشنل پارٹی کے پنجاب کے صدر اسلم بلوچ بھی وفد میں شامل تھے ،مریم نوازشریف نے نیشنل پارٹی کے وفد کا خیرمقدم کیا،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ بلوچستان اور اس کے عوام کو نہایت اہمیت دیتے ہیں، نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی کے لئے کام کیا ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک ، گوادر پورٹ، مغربی روٹ سمیت دیگر منصوبے بلوچستان کی ترقی کا ذریعہ بنیں گے۔مریم نواز نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ تعلیم، زراعت، صنعت، آئی ٹی میں نئے کاروبار، روزگار دیں گے، کھیلوں میں ترقی کے مواقع دیں گے۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مریم نواشریف کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ڈاکٹر عبد المالک نے کہاکہ نوازشریف نے سیاسی اکاموڈیشن کی ہمیشہ فراخ دلانہ مثال قائم کی ہے۔ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی میں سیاسی تعاون بڑھانے پربھی تبادلہ خیال ہوا ۔دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام کو اْن کی حقیقی منتخب قیادت دے کر ہی اعتماد کی وہ فضا پیدا کی جا سکتی ہے جو عوام کی خوشحالی اور پاکستان کی مظبوطی کا ضامن ہو سکتی ہے

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…