لاہور( این این آئی) پنجاب کابینہ نے اینٹی کرپشن افسران کے لئے ایگزیکٹو الائونس کی منظوری دے دی ۔ ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے اینٹی کرپشن افسران کے لئے تاریخی اقدام اٹھایا ہے ۔ اینٹی کرپشن افسران کو سیکرٹریٹ اور پولیس افسران کے برابر الائونس دیا جائے گا۔ پہلے اینٹی کرپشن اور دیگر افسران کی تنخواہوں میں فرق بہت زیادہ تھا،تنخواہوں میں فرق کی وجہ سے اچھے افسران اینٹی کرپشن میں تعیناتی سے گھبراتے تھے۔ ترجمان کے مطابق تنخواہوں میں فرق ختم ہونے سے افسران کا اینٹی کرپشن میں تعیناتی کا رجحان بڑھے گا۔ اینٹی کرپشن افسران نے ایگزیکٹو الائونس کی منظوری پر وزیر اعلی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔