اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ سیشن کورٹ سے موت کی سزا پانے والے قیدی کی اپیل کو سپریم کورٹ پہنچنے میں دس سال لگ جاتے ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں عرفان صدیقی نے کہاک ہاڈیالہ جیل کا دورہ کرنے والی سینیٹ انسانی حقوق قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سیشن کورٹ سے موت کی سزا پانے والے قیدی کی اپیل کو سپریم کورٹ پہنچنے میں دس سال لگ جاتے ہیں، کتنے خوش بخت ہیں وہ جو رات کو درخواست دیتے ہیں اور صبح سات رکنی بنچ سماعت شروع کر دیتا ہے۔