لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت میں گرمی کی شدت سے 2افراد دم توڑ گئے ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مناواں کے علاقہ رنگ روڈ کے قریب سے 45 سالہ شخص گرمی کی شدت سے جاں بحق ہو گیا ۔لٹن روڈ کے علاقہ میں گرمی کی شدت سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والا 35 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔
علاوہ ازیںگارڈن ٹائون کلمہ چوک کے قریب سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جو نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔