مکوآنہ ( این این آئی ) اوباش نوجوان نے ساتھیوں کی مدد سے کلاس فیلو ایل ایل بی کی طالبہ کی برہنہ ویڈیو بنا کر ہوس کا نشانہ بناتے ہوئے بلیک میل کر کے 27لاکھ 50ہزار کی رقم ہتھیالی، پیپلزکالونی پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان عبدالرحمن‘ سلیم آصف وغیرہ 8 افراد کی تلاش شروع کر دی۔
تفصیل کے مطابق 203 رب مانانوالہ کی رہائشی ایمان اسلم دختر محمد اسلم نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ میں TIPS کالج میں ایل ایل بی پارٹ تھری کی طالبہ ہوں، اس دوران کلاس فیلو عبدالرحمن سے جان پہچان ہو گئی، جس نے مجھے بتائے بغیر تصاویر بنا لیں۔ بعدازاں بلیک میل کرتے ہوئے مجھے مختلف مقامات پر لے جا کر عزت سے کھیلتا رہا اور ایک روز چھوٹی ڈی گرائونڈ پریس پارک میں اپنے دوست کے گھر لے گیا جہاں اس نے پھر حرام کاری کی اور دوسرے دوست نے چھپ کر اسکی برہنہ ویڈیو بنائی، برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہوئے اے ٹی ایم کارڈ لے لیا اور مختلف اوقات میں 27لاکھ 50ہزار روپے نکلوا لیے جس میں سے ساتھی علی حمزہ نجیب کو 5لاکھ‘ جنید مغل کو ساڑھے پانچ لاکھ روپے ٹرانسفر کئے اور اس کو قتل کرنے کی نیت سے سائلہ کی کلٹس کار کو ڈیوئیڈر سے ٹکرا کر تباہ کر دی۔مزید بلیک میلنگ سے بچنے کیلئے ملزم عبدالرحمن کے گھر گئی جہاں پر اسکی والدہ نصرت سلیم اور والد سلیم آصف کو آگاہ کیا تو انہوں نے بات نہ سنی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔