کراچی (این این آئی)کراچی ایئرپورٹ پر اہلکار سپروائزر منظور نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی،دبئی سے پہنچنے والا مسافر کنوئر بیلٹ سے سامان اٹھا کر چلاگیا اور اپنا شولڈر بیگ وہیں بھول گیا،منظور نے بیگ ملے پر ڈیوٹی آفیسر عارف اور ڈی ٹی ایم نوید کو اطلاع دی،بیگ کو سب کو موجودگی میں کھولا گیا جس میں 22 ہزار درہم (17 لکھ 68 ہزار) روپے پائے گئے،بیگ میں کریڈٹ کارڈز، ڈرائیونگ لائسنس، شناختی کارڈ، چشمہ و موبائل چارجر وغیرہ بھی پایا گیا،جلد ہی مسافر نے ائرپورٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا جسے ایئرپورٹ بلایا گیا،اطمینان ہونے پر ائرپورٹ انتظامیہ کی موجودگی میں بیگ مسافر کے حوالے کردیا گیا،مسافر نے اپنے تعریفی خط میں ائرپورٹ انتظامیہ کی ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی۔