گجرات (این این آئی)گجرات میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا ۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق ملزم کا نام سنارا معلوم ہوا ہے۔ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے سینکڑوں افراد کو غیر قانونی طریقے سے یونان اور دیگر ممالک بھیجنے کا اعتراف کیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ذرائع نے بتایا کہ گرفتار گینگ لیڈر سنارا کے 2 بیٹے لیبیا میں ہیں، جو پاکستان سے انسانی اسمگلنگ کرتے ہیں۔ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ انسانی اسمگلر آفاق بھی سنارا کا ساتھی ہے اور اٹلی میں مقیم ہے۔