واشنگٹن(این این آئی)ٹائی ٹینک جہاز کی باقیات دکھانے کے لیے آبدوز ٹائٹن کے سمندر میں اترنے کی آخری ویڈیو سامنے آگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹائٹن کی رہنمائی کے لیے سطح سمندر پر موجود جہاز کے عملے میں شامل خاتون نے آخری لمحات پر اپنی سیلفی لی تھی جس کے پس منظر میں ٹائٹن بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
22 برس کی فوٹوگرافر ایبی جیکسن نے ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاحوں کو لے کر ٹائٹن رفتہ رفتہ سمندر کی تہہ میں اتر رہی ہے۔ 77 برس کے پال ہنری 37 بار ٹائی ٹینک کی باقیات کا مشاہدہ کرچکے تھے اور انہیں مسٹر ٹائی ٹینک کہا جاتا ہے۔