کیف(این این آئی)یوکرین کی خاتون اول اولینا زیلنسکا نے روسی صدر ولادیمیر پوتین پر تنقید کرنے کے لیے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ ہفتے روسی صدر کی جانب سے اپنے شوہر کی یہودیت کا مذاق اڑانے کے خلاف بات کی اور کہا یہ بہت شرمناک ہے۔
میں نہیں جانتی کہ سیاسی تناظر میں آپ کسی کی نسل پر بھی بحث کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بہت شرمناک ہے، میں نہیں جانتی کہ سیاسی تناظر میں آپ کسی کی نسل پر بالکل بھی بات کیسے کر سکتے ہیں۔زیلنسکا نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسرائیل روس کے فضائی حملوں کا زیادہ موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کو ارلی وارننگ سسٹم بھیجنے پر راضی ہو جائے گا۔ اسرائیل کے دورے پر آنے والی زیلنسکا نے کہا کہ میرے خیال میں یہ فیصلہ اسرائیل پر منحصر ہے کہ وہ یوکرین کو خاطر خواہ امداد فراہم کرے یا نہ کرے۔اولینا نے مزید کہا ہم جانتے ہیں کہ اسرائیل میں بہت بڑی صلاحیت ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کی ہمیں اشد ضرورت ہے، لیکن یہ ان پر منحصر ہے۔