جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

دبئی کی الامارات ایئرلائن کا سعودی عرب کے لیے اضافی حج پروازیں چلانے کا اعلان

datetime 22  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی کی ملکیتی الامارات ایئرلائن نے سعودی عرب کے لیے اضافی حج پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس اختتام ہفتہ کے بعد حج سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی الامارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلام کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور جدہ کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی۔

ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ اس دوران میں مدینہ منورہ کے لیے روزانہ پروازیں چلائی جائیں گی۔فضائی کمپنی نے جدہ کے لیے دوطرفہ دس پروازوں کا اضافہ کیا ہے اوراس روٹ پر 7 جولائی تک بوئنگ 777 کی پروازیں چلائی جائیں گی۔جدہ کے لیے حج پروازیں الامارات ایئرلائن کے سعودی عرب کے لیے موجودہ شیڈول کے متوازی چلیں گی۔اس میں کہا گیا ہے کہ اضافی پروازیں ان مسافروں کے لیے کھلی ہیں جن کے پاس کارآمد حج ویزا ہے۔ان کی عمر 12 سال سے زیادہ ہو اور مسافروں نے کووڈ-19 سے بچا کی ویکسین لگوا رکھی ہو۔الامارات نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سینی گال، آئیوری کوسٹ، ماریشس اور جنوبی افریقا سے سعودی عرب کے لیے حج پروازیں چلا رہی ہے۔دبئی سے آنے والے عازمینِ حج کے لیے ہوائی اڈے پر ایک ٹیم چیک ان کا انتظام کرے گی اور رسمی کارروائیوں میں مدد کرے گی۔ایئرلائن کا کہنا ہے کہ دبئی سے گزرنے والے مسافروں کو بھی ان کی آمد کے گیٹ سے روانگی کے گیٹ تک لے جایا جائے گا اور حج ٹیم کی جانب سے آمد کی تمام رسمی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

الامارات کا کہنا تھا کہ اس کی حج پروازوں میں سوار ہونے والے مسافروں کو ان کے عقیدے کی اقدار اور روایات کے مطابق خدمات مہیا کی جائیں گی۔انھیں وضو کی سہولت، بغیر خوشبو تولیے اور اضافی کمبل مہیا کیے جائیں گے اور طیارے کے المیقات زون میں داخل ہونے کے اعلانات کیے جائیں گے تاکہ عازمین حج احرام باندھ سکیں۔مسافر پانچ لیٹر تک آب زم زم چیک اِن کرسکیں گے۔

جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اسے کارگو ہولڈ میں خصوصی خانوں میں رکھا جائے گا۔عید الاضحی کی چھے روزہ تعطیلات کے دوران میں طلب کو پورا کرنے کے لیے مشرقِ اوسط کے مقبول مقامات پر 34 پروازوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔الامارات کا کہنا ہے کہ اس نے 21 سے 30 جون تک عمان کے لیے 10 پروازیں اور 20 سے 29 جون تک بیروت کے لیے مزید 10 پروازوں کا اضافہ کیا ہے۔ جی سی سی کے ممالک میں فضائی کمپنی21 سے 25 جون تک الدمام کے لیے پانچ پروازیں اور 22 جون سے 2 جولائی تک کویت کے لیے نو اضافی پروازیں چلائی جائے گی۔ایئرلائن عیدالاضحی کے جشن کے مطابق کھانے کے آپشنز بھی پیش کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…