بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

صدر عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آنکھوں میں دھول جھونکی،فیصل واوڈا کا الزام

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے صدر مملکت عارف علوی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی آنکھ میں دھول جھونکنے کا الزام لگادیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ صدر عارف علوی نے آرمی چیف کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط پہلے کئے

اور چیئرمین تحریک انصاف سے مشورہ بعد میں کرکے ان کی آنکھوں میں دھول جھونکی۔سابق وزیرنے کہاکہ صدر مملکت نے اپنے موبائل فون سے نئے آرمی چیف کی چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کرانے کی کوشش کی جس پر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں ایسی کوئی پارٹی نہیں رہی جس میں شامل ہوجائوں، الیکشن بالکل اسی سال ہوجائیں گے اور میں حصہ لوں گا۔انہوںنے کہاکہ ملک میں استحکام آئے گا تو استحکام پارٹی کو بھی دیکھ لیں گے،مجھے بتایا جائے کہ جو خود ٹیڑھے ہیں، وہ ملک کا فریم کیسے سیدھا کریں گے؟۔فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن میں مجھے آزاد چہرے کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں،اسد عمر چاروں اطراف کھیل رہے ہیں،انہوں نے ہی پارٹی کو تباہ کیا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…