اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

شیخ رشید کے گھر پولیس چھاپے کیخلاف اندراج کیس دوسرے بنچ میں منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

datetime 16  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمیں تاریخ دے دیں اور تادیبی کارروائی سے روکنے کے احکامات دیے جائیں ۔ جسٹس ارباب محمد طاہرنے کہاکہ سب کچھ اب وہی عدالت دیکھے گی ہمارے پاس مزید ایف آئی آر کی تفصیل نہیں ہے ۔وکیل سر دارعبد الرزاق نے کہاکہ شیخ رشید کے گھر چھاپہ مارا گیا اور فیملی کو ہراساں کیا جا رہا ہے ۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ تو ہم کیا کریں پولیس کو اپنے کام سے روک دیں۔ وکیل نے کہاکہ نہیں ہم یہ نہیں کہہ رہے رات تین بجے گھر میں چھاپہ مارا گیا ، ملازمین کو مارا گیا تشدد کیا گیا ایک ملازم کا بازو فریکچر ہوگیا ۔ عدالت نے استفسار کیاکہ لیکن آپکی درخواست پر تو اعتراضات ہیں وہ کیا ہیں۔ وکیل نے کہاکہ اعتراض ہے کہ ہم نے متعدد استدعا کیں ہیں ، ساتھ حفاظتی ضمانت بھی مانگ رہے ہیں۔ وکیل نے کہاکہ کریک ڈاؤن چل رہا ہے میرے موکل کے خلاف کوئی کیس نہیں ضمانت پر ہیں ۔ وکیل شیخ رشید احمد نے کہاکہ بغیر سرچ وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں اس لیے حفاظتی ضمانت چاہیے ۔ وکیل نے کہاکہ اس ہائیکورٹ کی دوسری عدالت دو مقدمات کو معطل کر چکی ہے ۔ عدالت نے استفاسر کیاکہ پہلے آپکا کیس یہاں کس عدالت کے پاس لگا ہوا تھا ۔ وکیل نے کہاکہ ہمارے کیسز جسٹس طارق محمود جہانگیری کے پاس تھے انھوں نے ضمانت بھی دی اور ایف آئی آر معطل بھی کیں، ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ اعتراضات دور کرکے کیس اسی بینچ کو بھیج رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…