اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں کے جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جبکہ سائن بورڈز اور بینرز بھی ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات کے موقع پر صرف کارنر میٹنگز کی اجازت ہوگی۔ سندھ اور پنجاب نے مکمل سیکورٹی فراہم کرنے اور ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کی یقین دہانی کرادی ہے