ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

بجٹ پر کاروباری برادری کا ردعمل بھی آ گیا

datetime 9  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) کاروباری برادری نے مشکل معاشی حالات کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کو متوازن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں ایسے بہت سے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں جن سے کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا ، حکومت نے تاجر تنظیموں اور ایسوسی ایشنزکی تجاویز کو بجٹ دستاویزات کا حصہ بنایا ہے جو خوش آئند ہے ۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نا مساعد حالات میںبہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے جس پر وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہماری بہت سی تجاویز کو بجٹ دستاویزات کا حصہ بنایا گیا ہے ، کچھ اعلانات پر وضاحت ضروری ہے جس سے حکومت کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ سے معیشت کو تحرک ملے گا۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ اورریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ آئی سیکٹر کو ایس ایم ای کا درجہ دینے سے ملک کے آئی ٹی سیکٹر کو فروغ اور ترقی ملے گی ۔ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اچھے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ 9200 ارب کا ٹیکس ہدف مشکل دکھائی دیتا ہے کیونکہ پچھلے سال کا ہدف 7500 ارب تھا جس کو حاصل کرنے کے لئے ابھی تک کوششیں جاری ہیں۔ پچھلے سال معاشی شرح نمو تقریباً 6 فیصد کے قریب تھی جبکہ اس سال معاشی شرح بہت گر گئی ہے اور صرف 0.29 فیصد ہے تو کس طرح کم معاشی ترقی پرزیادہ ٹیکس لگائے جاسکتے ہیں،ساتھ ہی حکومت ٹیکس حجم میں بھی اضافہ کر رہی ہے جبکہ نئے ٹیکس گزار اور ٹیکس نٹ میں کوئی نیا اضافہ دکھائی نہیں دیتا اس کامطلب ہے کہ موجودہ ٹیکس نیٹ میں پہلے سے شامل پر ہی بوجھ ڈالا جائے گا۔نان فائلر پر ٹیکس میں اضافہ ان کو فائلر بنے کی ترغیب دے گا۔ دراصل جب تک شرح سود، ایکسچینج ریٹ اور پیٹرولیم مصنوعات میں استحکام نہیں آتا۔

معیشت کی اکائیاں بہتر انداز میں پرفارم نہیں کریں گے۔زراعت کے لئے بجٹ 203-24 میں قرضوں کی 1800 ارب کی رقم کو بڑھا کر 2055 ارب کردیا گیا اور اسی طرح سے ٹیوب ویل کو شمسی توانائی پر کرنا اور بیجوں پر سے ڈیوٹی کا خاتمہ بھی بجٹ 2023-24 میں شامل کیاگیا۔نوجوانوں کے لئے اسکیم خوش آئند اقدام ہے۔ نوجوانوں کو خود اپنا روز گار اور کاروبار پیدا کرنا ہوگا۔ آئی ٹی کا شعبہ پاکستان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور برآمدات میں بھی اس کا حصہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

اس کے لئے بجٹ میں جن مراعات کا اعلان کیا گیا جس میں اس سیکٹر کو ایس ایم ایز کا درجہ دینا یقینا اس سے نہ صرف ملک میں بلکہ آئی ٹیایکسپورٹ میں بھی آئی ٹی کی ترقی ہوگی۔خواتین کو با اختیار کرنے کے لئے جو رقم تقریباً 5 ارب رکھی گئی ہے میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور آبادی میں خواتین کے تناسب کو دیکھتے ہوئے ناکافی ہیں۔

ترقیاتی بجٹ میں 1150 ارب روپے مختص کیا گیا ہے لیکن اس کے استعمال اور ایلوکیشن میں میرٹ اورترجیحات کو لازمی برے کار لایا جائے اور ایک سائز کو کٹ نہیں کیا جائے ،دیکھا گیا ہے کہ جب حکومتی خسارہ بڑھ رہاہوتو سب سے پہلے ترقیاتی بجٹ میں کمی اور اس کی ایلوکیشن میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہے۔اگرچہ سروس سیکٹر کی برآمدات کوزیرو ریٹیڈ کرنے کی تجویز خوش آئند اقدام ہے لیکن ہماری سروس سکیٹر کے برآمدات کاحجم کو ئی خاص نہیں ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی بجٹ کو کاروبار، ایس ایم ایز، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی دوست قرار دیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی بجٹ کو کاروبار، ایس ایم ایز، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی دوست قرار دیا ہے۔ وفاقی بجٹ تقریر کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مختلف تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے ملک میں غیر ملکی کرنسی لانے کی حدمیں اضافے کی تجویز دی تھی جسے منظور کرتے ہوئے یہ حد بڑھاکر ایک لاکھ ڈالر کردی گئی ہے جو اس سے قبل پچاس لاکھ روپے تھی۔اس سے زرمبادلہ کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

حکومت نے ٹائر ون کے تحت ایریا والی شق کو ختم کردیا ہے جو لاہور چیمبر کا مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے پر کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، یہ بھی لاہور چیمبر کا مطالبہ تھا کہ موجودہ حالات میں انڈسٹری پر کوئی ٹیکس نہ لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سولر پینلز کے لیے مشینری پر ڈیوٹی ختم کرنا خوش آئند ہے۔ حکومت کو نیٹ میٹرنگ کے ریٹس بڑھانے چاہئیں۔

ایس ایم ایز کے لیے فکسڈ اور نارمل ٹیکس کے نفاذ کے لیے حد پچیس کروڑ سے بڑھاکر 80کروڑ روپے کرنا اچھا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، فری لانسرز اور آئی ٹی ایکسپورٹ والی کمپنیوں کو خصوصی مراعات دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال کے لیے 30ارب ڈالر برآمدات اور 33ارب ڈالر ترسیلات زر کے اہداف حاصل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھاناہونگے۔انہوں نے ایکسپورٹ کونسل کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک بہترین قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کے لیے بنکوں سے قرضوں کا حصول آسان بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کو ایس ایم ای کا درجہ دینا خوش آئند ہے، یہ شعبہ ملک کے لیے بھاری زرمبادلہ کمانے کی اہلیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائنس ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ایجوکیشن، وومن ایمپاورمنٹ کے لیے فنڈز اور تعمیراتی شعبہ کے لیے مراعات خوش آئند ہیں۔ انرجی سیکٹر کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 9200ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا ہے جو پچھلے سال 7500ارب روپے تھا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 2000ارب روپے کا خسارہ کیسے پورا ہوگا اور یہ ٹیکس کس پر لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو فاٹا اور پاٹا کے لیے مراعات پر تحفظات تھے لیکن حکومت نے اس کی مدت مزید ایک سال بڑھا دی ہے جس سے انڈسٹری کے تحفظات بڑھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…