پنڈی بھٹیاں(این این آئی)موٹروے ایم 2پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثے کے بعد کار کو آگ لگ گئی،5افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اوور ٹیکنگ کے دورن کار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی،درخت میں ٹکرانے سے کار کا فیول ٹینک پھٹ گیا۔موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیوں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آگ کی شدت کے باعث مسافر جانبر نہ ہو سکے۔ جاں بحق ہونے والوں میں علی مہدی، رحمت اللہ، علی خان، نشان احمد اور ساجد علی شامل ہیں،پانچوں افراد کا تعلق ساہیوال سے ہے،لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے۔