پی ٹی آئی رہنما ئوں کے پاس کتنی گاڑیاں؟ تفصیلات نیب کو بھجوادی گئیں
اسلام آباد(این این آئی)محکمہ ایکسائز نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیل قومی احتساب بیورو (نیب)کو بھجوادی۔
ذرائع کے مطابق نیب نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے نام پر موجود گاڑیوں کی تفصیل لاہور سمیت پنجاب بھر سے طلب کی تھی۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ 22گاڑیاں فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ذرائع کے مطابق شفقت محمود کے نام پر 4، عمر ایوب اور فواد چوہدری کے نام پر1،1گاڑی رجسٹرڈ ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے نام پر2گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔نیب نے مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات کیلئے محکمہ ایکسائز سے گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔
محکمہ ایکسائز نے موقف اختیار کیا کہ تمام دفاتر سے تفصیلات جمع کرکے نیب کو بھجوا دی گئیں۔