کوئٹہ(این این آئی)فرانس سے سولہ ممالک کا سفر کرتے ہوئے یوریشیا ریلی بلوچستان پہنچ گئی۔ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے 35سیاح پیرس سے کوالالمپور کے لیے روانہ ہوئے تھے جو سولہ ممالک سے گزرتے ہوئے ایران کے راستے تفتان سرحد سے پاکستان میں داخل ہوئے۔دس گاڑیوں اور سات موٹرسائیکلوں پر سوار ریلی کے شرکاء چاغی اور نوشکی سے ہوتے ہوئے رات گئے تک کوئٹہ پہنچیں گے ۔ملائیشین سیاح پاکستان میں قیام کے دوران شمالی علاقہ جات کا دورہ بھی کریں گے،بارہ جون کوریلی واہگہ بارڈر سے بھارت اور پھر کوالالمپور کے لیے روانہ ہوگی ۔