اسلام آباد(آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ‘ ضرب عضب’ میں فوجی شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرے گی دہشتگردوں کے ساتھ جنگ میں ہمارے فوجی جوان اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کررہے ہیں ہم ان کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے ” ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ ملی نغموں کے مقابلے کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب میں کیا۔آپریشن ‘ضرب عضب’کیفوجی شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی نے بجٹ میں 80۔لاکھ روپے مختص کردئیے ہیں۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے نکل مکانی کرنے والے افراد کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے ہم وطن متاثرین کی مدد کے لئے یونیورسٹی کے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور انہیں بھی مفت تعلیم فراہم کریں گے۔1965ء اور 1971ء کے پاک ۔انڈیا جنگ میں فوجی شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ شہداء کے بارے میں ہمارا ایمان ہے کہ وہ مرتے نہیں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور ان کی روحیں ہمیں دیکھ رہی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی بحیثیت قومی ادارہ اسی طرح محافل کے ذریعے فوجی شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی رہے گی۔اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کو محفوظ ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے سخت محنت کریں تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور ایسے کارنامے کریں کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں صف اول پر آجائیں آپ کی ترقی دیکھ کر دشمن خوفزدہ ہوگا اور دشمن سے بدلہ لینے کا یہی بہتر انداز ہے۔مقابلے کا انعقاد یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ نے کیا تھا۔ ملی نغموں کی رنگا رنگ تقریب یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں شعبہ پاکستان اسٹڈی ریجنل کیمپس راولپنڈی اور ریجنل کیمپس اسلام آباد کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے تقریب کی صدارت کی۔1965ء کی جنگ میں شہید لائس نیک محمد محفوظ جنہیںنشان حیدر سے نوازا گیا تھا کے بڑے بھائی محمد معروف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پاکستان آرمی کے کرنل سجاد احمد کرنل طارق اور میجر تنزیل الرحمن نے بھی شرکت کی۔قومی نغموں کی دھنوں نے یونیورسٹی آڈیٹوریم میں قومی جوش و جذبے کا ایک خوبصورت سماں باندھا ہوا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ محسنہ نقوی ڈاکٹر رفعت حق عبدالباسط مجاہد اور ملک اختر حسین نے ججز کے فرائض ادا کئے۔نتائج کے مطابق ملی نغموں کے مقابلے میںاول پوزیشن راولپنڈی ریجن کے وسیم بشیر اور اسلام آباد کیمپس کے ظہیر عباس نے حاصل کی دوسری پوزیشن یونیورسٹی کے آزاد کشمیر کیمپس کے احمد نغمان فاروق نے جبکہ تیسری پوزیشن اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین G-10/4کی 4th ائیر کی طالبہ سیدہ ثمینہ نے حاصل کیں۔
اوپن یونیورسٹی کا آپریشن ‘ضرب عضب’ میں فوجی شہدا ء کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلا ن
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
نادرا نے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
-
خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ امریکی ایف بی آئی کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا
-
خاتون نے شوہر سے ملکر عاشق کو ہلاک کر دیا، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی
-
ادھار کی رقم دینے سے انکار ،25سالہ نو جوان نے خود کو گولی مار کر زند گی کا خاتمہ کرلیا
-
ڈھاکا ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد
-
’’تھری ایڈیٹس‘‘ کی کہانی میں بڑی تبدیلی، ٹائم جمپ اور وکی کوشل کی انٹری
-
منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی عدالت میں پیشی کے دوران پھٹ پڑی
-
14سالہ لڑکے کو دوست نے زیادتی کے بعد ہلاک کردیا



















































