پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پنڈی کی سڑکوں پر عمران خان اور دیگر رہنماؤں کیخلاف غدار پاکستان کے بینرز آویزاں

datetime 27  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں پر یوم مذمت غدار پاکستان کے بینر آویزاں کردیے گئے جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی تصاویر لگی ہیں۔مری روڑ، صدر اور کچہری چوک سمیت متعدد شاہراہوں پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تصاویر پر غدار پاکستان کی تحریریں درج کی گئی ہیں۔

آویزاں کیے گئے بینرز پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، عمران اسماعیل، فرخ حبیب، مراد سعید اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کی تصاویرموجود ہیں، تصاویر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو غدار پاکستان قرار دیا گیا ہے۔عمران اسماعیل کی تصویر کے ساتھ عوام کو فوجی تنصیبات پر حملوں پر اکسانے کی تحریر درج کی گئی ہے اور فرخ حبیب کی تصویر کے ساتھ پاک فوج کے خلاف نفرت پھیلانے کی تحریر لکھی ہے۔

یاسمین راشد کی تصویر کے ساتھ عوام کو جناح ہاؤس لے جانے کی تحریر درج ہے، بینرز پر یوم مذمت غدار پاکستان کی تحریر بھی درج کی گئی ہے۔کچہری چوک کے قریب وال آف شیم کے نام سے بڑا بینر بھی آویزاں کردیا گیا ہے جس پر پی ٹی آئی کے 21 اراکین کی تصاویر آویزاں ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…