پشاور(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیورو نے کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال پرایوب میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل محمد ایوب کو گرفتار کر لیاہے ،نیب ذرائع کے مطابق محمد ایوب موجودہ ہائر ایجوکیشن ریگولیرٹی اتھارٹی میں ایکسپرٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ملزم پر غیر قانونی میڈیکل کالج کی رجسٹریشن اور طلبہ سے دھوکہ دہی کے ذریعے فیسیں لینے کا الزام ہے محمد ایوب نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے کروڑوں روپے کرپشن کی ہے ،نیب ذرائع کے مطابق بحیثیت پرنسپل ایوب میڈیکل کالج ملزم نے دھوکے کے زریعے طلبہ کے والدین سے خون پسینے کی کمائی ہتھیائی میڈیکل کالج سکینڈل میں دو وائس چانسلر احسان علی اور سخاوت شاہ پہلے سے زیرحراست ہیں