پشاور(نیوزڈیسک)پشاوربڈھ بیر ایئر بیس پر حملہ کرنےوالے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار اسلحہ برآمدہواہے ،سیکورٹی فورسز نے پی اے ایف بیس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد شروع کیا جانے والے کلیرنس آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق بڈھ بیرائربیس پرحملے کے بعد کلئیرنس اپریشن مکمل ہو گیاہے جہاں سے سیکورٹی اداروں نے 11 ایس ایم جی،7 راکٹ لانچر،6گولے،77 میگزین،19 دستی بم،19آئی ای ڈی برآمدکرلئے ہیں، کلیئرنس آپریشن میں آگ لگانے کے28 گولے،2ہزار سے زائد کارتوس،7خنجر،6ہینڈ بیگ بھی برامد کئے گئے ہیں۔