لاہور (نیوزڈیسک) سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل دھاندلی کیلئے کسانوں کے نام پر جس نواز پبلسٹی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے وہ صوبوں سے مشورہ کے بغیر آدھا رہ گیا ہے کیونکہ 341 ارب روپے کے پیکج میں سے 120 ارب صوبوں کے ذمہ ڈالے گئے ہیں لیکن آصف علی زرداری اور عمران خان کی حکومتیں ان کی پبلسٹی کیلئے اپنے صوبوں کے فنڈز کیوں دیں گی، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن پولیس اور ڈی سی اوز کا ہے جو آزاد امیدواروں کو زبردستی (ن) لیگ کے ٹکٹ دے رہے ہیں اور بلدیاتی نتائج بھی خود تیار کریں گے۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر طارق بشیر چیمہ ایم این اے، چودھری ظہیر الدین اور تنویر اعظم چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھ