اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع نے ابتدائی طور پر 5 فوجی عدالتوں کے قیام کی تجویز دی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تین فوجی عدالتیں راولپنڈی اوردو لاہورمیں قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ کے دائرہ کار میں آنے والے کیسز کی حیثیت خصوصی ہوگی، وفاقی کابینہ ملٹری کورٹس کے قیام کی منظوری وزارت دفاع کی سمری کے ذریعے دے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق ملٹری کورٹس کے فیصلوں کے خلاف ہائیکورٹس، سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔