بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شہروں میں چھپے بیٹھے دشمنوں کے خلاف بھی ضرب عضب ہوگا،وزیراعظم

datetime 22  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک ضرب عضب قبائلی علاقوں میں جاری ہے اور دوسرا شہروں میں چھپے بیٹھے دشمنوں کے خلاف ہوگا۔وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت انسداد دہشتگردی سے متعلق انتظامات کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ ہوگی اور شہروں میں بیٹھے دہشتگردوں کے خلاف بھی ا پریشن ضرب عضب طرز کا ا پریشن ہوگا اور ملک کو دہشتگردی کے کینسر سے نجات دلا کر ہی دم لیں گے، ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ اور پشاور چرچ میں بے گناہوں کا خون بہانے والوں کے خلاف بھی فیصلہ کن جنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ہرممکن تحفظ اور امن دینے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور اس کے لئے افواج اورقانون نافذ کرنیوالیاداریدہشتگردی کیخلاف ملکرکارروائیاں کررہے ہیں۔اس سے قبل ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردوں کو سزائیں دلوانے اور حکم امتناعی کے خلاف فوری قانونی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل ا?فس کو فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا جب کہ وزیراعظم نے لیگل ریفارمز کمیٹی کی تشکیل کے لئے وزارت قانون کو ہدایات جاری کرتے ہوئے چوہدری اشرف کو لیگل ریفارمز کمیٹی کا سربراہ بھی مقرر کردیا جب کہ کمیٹی مروجہ قوانین میں ترمیم اور نئے قوانین کی تیاری میں معاونت کرے گی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سیہرقیمت پر مکمل طور پر دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا اور جس نے ہمارے فوجیوں، شہریوں اور بچوں کی جان لی ان پر رحم نہیں کیا جاسکتا، انہیں اپنے کئے کی سزا ضرور دی جائے گی اور دہشتگردی کے مقدمات کی متحرک انداز میں پیروی کی جائے گی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…