ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور نئی فلم ’پین‘ کا نیا ٹریلر جاری

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالی وڈ(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں وولورین کے کردار میں دھوم مچانے والے ہیوجیک مین اب خطرناک بحری قزاق کے روپ میں نظر آئیں گے۔ اسی سلسلے میں نئی ایڈونچر کامیڈی فینٹسی فلم ’پین‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار جو رائٹ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی جادوئی سر زمین پر بسنے والے پیٹر پین نامی ایک ایسے یتیم لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے، جو غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور خطرناک بحری قزاقوں کو اپنی طاقت اور بہادری کے ذریعے سبق سکھاتا ہے۔ پال ویبسٹر اور کریگ برلانٹی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ’بلیک بیرڈ‘ نامی خطرناک بحری قزاق کا کردار اَن گنت نا قابلِ فراموش کرداروں میں نظر آنے والے ہیو جیک مین نبھا رہے ہیں، جبکہ پیٹر پین کے روپ میں ننھے اداکار لیوی مِلر اور ہ±ک مین کے کردار میں گیریٹ ہیڈ لینڈ جلوہ? گر ہوں گے۔ نت نئے جادوئی کمالات اور فینٹسی ورلڈ کی سیر پر مبنی یہ کامیڈی ایڈونچر فلم وارنر بروس کے تحت 9اکتوبر کو امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…