اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد تاحکم ثانی معطل کر دیا

datetime 3  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے شوگر ایڈوائزی بورڈ کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد تاحکم ثانی معطل کردیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو سمیت شوگر ملوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزار شوگرملوں کے وکیل نے بتایاکہ عدالت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے سے قبل شوگر ملوں سے مشاورت ضروری قرار دی، عدالتی حکم کے برعکس محکمہ خوراک نے ملوں سے مشاورت کے بغیر چینی کی قیمتوں کو مقرر کر دیا گیا، چینی کے ایکس ملز ریٹ 80روپے فی کلو اور مارکیٹ ریٹ 90روپے فی کلو کر دیئے گئے، شوگر ایڈوائزی بورڈ نے قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے ملوں کا موقف سن کر اعتماد میں نہیں لیا، شوگر ایڈوائزی بورڈ کے یکطرفہ فیصلہ سے کاروبار متاثر ہوگا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شوگر ایڈوائزی بورڈ کے اس یکطرفہ فیصلہ پر عمل درآمد معطل کرتے ہوئے ملوں کے خلاف تادیبی کارروائی روکنے کا حکم دے۔جس پر عدالت نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے شوگر ایڈوائزی بورڈ کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد تاحکم ثانی معطل کر دیا۔عدالت نے سیکرٹری فوڈ پنجاب ،ڈی جی انڈسٹری پنجاب اور شوگر ایڈوائزی بورڈ کو نو ٹس جاری کرتے ہوئے 4 مئی کو رپورٹ طلب کرلی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…